بجلی کا دوسرا بڑا بریک ڈاﺅن۔۔ ایم کیو ایم کا وزیراعظم سے بڑا مطالبہ

May 23, 2021 | 18:59:PM
 بجلی کا دوسرا بڑا بریک ڈاﺅن۔۔ ایم کیو ایم کا وزیراعظم سے بڑا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان نے شہر قائد میں ایک ہفتے کے دوران 2بار بجلی کے بریک ڈاﺅن پر وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے ارکان قومی اسمبلی نے کراچی میں ایک ہفتے کے دوران 2 بار بجلی کے بریک ڈاﺅن پر کے الیکٹرک کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا۔ایم کیو ایم کے ارکان نے وزیراعظم، وزیرتوانائی اور نیپرا سے مطالبہ کیا کہ وہ کے الیکٹرک کا قبلہ درست کرے اور کے الیکٹرک کی کارکردگی کو 21 ویں صدقی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرے۔
ارکان نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک آج بھی 20ویں صدی کے فرسودہ نظام سے بجلی کی ترسیل کا نظام چلا رہی ہے اور بھاری ٹیرف، زائد بلنگ کے ذریعے شہریوں سے اربوں روپے کما رہی ہے۔اراکین قومی اسمبلی نے کہا کہ شدید گرمی، حبس یا بارش کی پہلی بوند پڑتے ہی کے الیکٹرک کے سیکڑوں فیڈرز ٹرپ کر جاتے ہیں، فالٹ اور لوڈ شیڈنگ کے نام پر علاقوں کی بجلی کئی کئی گھنٹے بند رکھی جاتی ہے۔

ایم کیو ایم کے ارکان نے دعویٰ کیا کہ کے الیکٹرک صارفین سے جو خطیر رقم جمع کرتی ہے وہ کرتا دھرتاں کی جیبوں میں جاتی ہے، اس لیے سسٹم میں کوئی بہتری نہیں آئی بلکہ نظام ہر گزرتے دن کے ساتھ خراب ہورہا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ کب اور کہاں منعقد ہوگا؟ آئی سی سی کا اہم اقدا م