چلو دعائیں مانگیں۔۔۔تمام مزار کھل گئے 

Mar 23, 2021 | 20:27:PM
 چلو دعائیں مانگیں۔۔۔تمام مزار کھل گئے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محکمہ اوقاف سندھ نے صوبے میں تمام مزار دوبارہ کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق زائرین کو کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی ہے۔

سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر بند کئے گئے لعل شہباز قلندر، عبداللہ شاہ غازی سمیت تمام مزار کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جوتمام کورونا حفاظتی اقدامات کے ساتھ کھولے جائیں گے۔
محکمہ اوقاف کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ اوقاف کے عملے کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا کے خطرے کے پیش نظر صوبے بھر میں مزارات اور درگاہوں کو عوام کے لئے بند کردیا تھا۔محکمہ اوقاف سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ محکمہ داخلہ سندھ کے احکامات کی روشنی میں کورونا وائرس کی وجہ سے سندھ بھر میں درگاہیں اور مزارات 15مارچ سے 15 اپریل تک بند رہیں گے۔