پاکستان کی جانب سے افغان زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ

Jun 23, 2022 | 13:28:PM
پاکستان ،افغانستان،زلزلہ متاثرین،امدادی سامان
کیپشن: پاکستان کی جانب سے غم کی گھڑی میں افغانستان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر پاکستان کی جانب سے افغان زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:6.1 شدت کا ہولناک زلزلہ: 950 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے

 ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے نے امدادی سامان رات کو اسلام آباد سے روانہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 8 ٹرکوں پر مشتمل کھیپ میں خیمے، ترپال، کمبل اور ضروری ادویات شامل ہیں۔ پاکستان کی جانب سے غم کی اس مشکل گھڑی میں افغانستان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

 

واضح رہے کہ افغانستان میں گزشتہ دنوں 6 اعشاریہ 1 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں 1000 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ زلزلے سے متعلقہ دیگر واقعات میں 600 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔