بلوچستان میں حکومت سازی کا معاملہ،شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

Feb 23, 2024 | 21:52:PM
بلوچستان میں حکومت سازی کا معاملہ،شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
کیپشن: شہبازشریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین)مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب ارکان بلوچستان اسمبلی کی نامزد وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
ملاقات میں نومنتخب ارکان اسمبلی نے صوبے میں اتحادیوں کے ساتھ مخلوط حکومت کے قیام پر اتفاق کیا،اجلاس میں نومنتخب ارکان کی جانب سے گورنر کےلئے شیخ جعفر مندوخیل کا نام پیش کیا گیا،سپیکر اور کابینہ میں وزرا کے ناموں کےلئے باہمی مشاورت پر اتفاق کیا گیا۔
صوبے میں پیپلز پارٹی اور بی اے پی کے ساتھ مل کر مستحکم حکومت بنانے پر اتفاق کیا گیا،لیگی ارکان کی جانب سے صوبے میں ڈھائی ڈھائی سالہ وزارت اعلیٰ کا فارمولہ پیش کیا گیا،اجلاس میں پیپلز پارٹی کو بھی اس فارمولے پر اعتماد میں لینے پر اتفاق کیا گیا۔
لیگی قیادت کی جانب سے سابق وزیر جام کمال کو صوبے کی بجائے مرکزی حکومت جوائن کرنے کی ہدایت کی گئی، جام کمال کو مرکز میں اہم ذمہ داری سونپنے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات من گھڑت قرار انکوائری کمیٹی نے کمیشن کوکیا کارروائی کی سفارش کی؟ابتک کی بڑی خبر