آئی ایم ایف کی مزید سخت شرائط ، پاکستان  نے یقین دہانی کرادی

Aug 23, 2022 | 15:39:PM
آئی ایم ایف,سخت ,شرائط ، پاکستان ,لیٹر آف انٹینٹ, سیلز ٹیکس ,عالمی بینک
کیپشن: آئی ایم ایف اور پاکستان لوگو(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کیلئے مزید سخت شرائط سامنے آگئیں جبکہ پاکستان نے ان شرائط پرعملدرآمد کیلئے لیٹر آف انٹینٹ میں آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو بھیجے گئے لیٹر آف انٹینٹ کے مطابق ٹیکس ایمنسٹی اسکیم اور ٹیکس چھوٹ قومی اسمبلی سے منظوری کے بغیر نہیں دی جائے گی جبکہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم اور ٹیکس چھوٹ کیلئے ایس آر او جاری کرنے پرپابندی ہوگی۔

ایل او آئی کے مطابق سیلز ٹیکس میں باہمی ہم آہنگی کیلئے صوبوں کےساتھ مل کرکام کیاجائے گا جس کیلئےعالمی بینک کا تعاون حاصل ہوگا، ایل او آئی میں کہا گیا ہےکہ کسی شعبے کو ٹیکس رعایت کیلئےکنسٹرکشن سیکٹر اور خفیہ اثاثے ظاہرکرنے کیلئے ایمنسٹی بھی قومی اسمبلی سے منظور کرانا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیںمون سون کے نئے سپیل سے متعلق الرٹ جاری