قومی اسمبلی ہنگامہ آرائی، تاجدار ختم نبوت زندہ آباد کے نعرے، سپیکر ڈائس کا گھیرائو

Apr 23, 2021 | 21:38:PM
قومی اسمبلی ہنگامہ آرائی، تاجدار ختم نبوت زندہ آباد کے نعرے، سپیکر ڈائس کا گھیرائو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) قومی اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی، اپوزیشن ارکان کو بولنے کی اجازت نہ ملنے پر سپیکر ڈائس کا گھیرائوکرلیا۔ ن لیگ اور جے یو آئی ارکان نے نعرے بازی کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، ایوان میں بات کرنے کا موقع نہ دئیے جانے پر اپوزیشن اراکین نے سپیکر ڈائس کا گھیرائو کرلیا۔
پیپلزپارٹی اراکین سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور ن لیگی ارکان احسن اقبال کو موقع دینے کا مطالبہ کرتے رہے۔ اپوزیشن اراکین نے لبیک یا رسول اللہ اور تاجدار ختم نبوت زندہ آباد کے نعرے بھی لگائے اور فرانس کے سفیر کے حوالے سے پلے کارڈ بھی ڈسپلے کئے۔ حکومتی رکن فہیم خان بھی لبیک یارسول اللہ کے نعرے لگاتے رہے۔
ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے کہا کہ انہیں رولز کے مطابق ایوان کی کارروائی چلانے دی جائے تاہم اپوزیشن کی نعرے بازی اور احتجاج کے باعث ڈپٹی سپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دیا۔
اس سے قبل ایوان میں سانحہ کوئٹہ کے شہدا ، ایم این اے پیر فضل شاہ کی بھابھی اور سابق آئی جی ناصر درانی کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی۔ دپٹی سپیکر قاسم سوری نے کہا کہ یہ ایوان کوئٹہ دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے، سابق آئی جی ناصر درانی کی خدمات کے صلہ میں صدر مملکت انہیں ہلال امتیاز سے نوازیں۔
یہ بھی پڑھیں :عمران صاحب آپ کے احمقانہ فلسفے بہت ہوگئے اب گھر جائیں، مریم اورنگزیب