حالات نارمل ہونے تک خواتین گھر پر رہیں، احکامات جاری

Sep 22, 2021 | 15:23:PM
افغان خواتین
کیپشن: جب تک حالات نارمل نہیں ہوتے خواتین گھر پر رہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)حمد اللہ نعمانی نے کہا ہے کہ  خواتین کا کام مرد کریں گے جب تک ملک میں حالات نارمل نہیں ہوجاتے ہم نے خواتین کو گھر میں رہنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق طالبان کی جانب سے صرف ایسی خواتین کو کام پر آنے کی اجازت دے دی گئی  ہے جن کے کام مرد نہیں کرسکتے، مثال کے طور پر خواتین بازاروں میں لیڈیز کے عوامی بیت الخلاء کی صفائی کے لیے ملازمت پر جاسکتی ہیں ۔طالبان کے افغانستان پر کنٹرول کے بعد خواتین ملازمین کو احکامات جاری کیے گئے تھے کہ وہ سکیورٹی حالات بہتر ہونے تک گھروں پر رہیں، تاہم اب افغانستان میں طالبان کی جانب سے کیے گئے نئے اعلان کے مطابق کابل میں صرف ایسی خواتین کو کام پر آنے کی اجازت دی گئی ہے جن کے کام مرد متبادل کے طور پر نہیں کرسکتے۔

حمد اللہ نعمانی کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ہم نے خواتین کو وقت پر اپنی ملازمتوں پر آنے کی اجازت دی بعد ازاں امارت اسلامیہ نے فیصلہ کیا کہ کچھ عرصے کے لیے خواتین کو ملازمتوں سے روک دینا چاہیے۔قائم مقام میئر حمد اللہ نعمانی کے مطابق، پھر ہماری جانب سے ایسی خواتین کو کام کرنے کی اجازت دی گئی جن کی ہمیں ضرورت تھی، میرا مطلب ہے کہ وہ کام جو مرد نہیں کرسکتے یا جو کام مردوں کے نہیں مثال کے طور پر  بازاروں میں خواتین کے عوامی بیت الخلاء کی صفائی وغیرہ ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سینیئر طالبان رہنما وحید اللہ ہاشمی نے کہا  تھا کہ افغان خواتین کو مردوں کے ساتھ کام کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے اور اگر اس حوالے سے باضابطہ عمل درآمد ہوتا ہے تو خواتین کو سرکاری اداروں، بینکوں اور میڈیا اداروں میں کام کرنے سے روکا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:    اسلامی نظریاتی کونسل کا جبری تبدیلی مذہب منسوخ