پنجاب میں PDM کے جلسے ہونگے یا نہیں،خبر آگئی

Nov 22, 2020 | 20:39:PM
پنجاب میں PDM کے جلسے ہونگے یا نہیں،خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) حکومت پنجاب نے PDM کے جلسوں کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسوں کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کورونا وائرس کی بگڑتی صورتِ حال کے پیشِ نظر کیا گیا ہے کیونکہ لاہور اور ملتان میں کورونا کیسز کی شرح میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت پی ڈی ایم کو تحریری طور پر جلسوں کی اجازت نہیں دے گی جبکہ تمام متعلقہ اداروں نے جلسوں کی اجازت نہ دینے کی سفارش کی ہے۔پنجاب حکومت کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بغیر تحریری اجازت جلسے کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ 
تفصیلا ت کے مطا بق لاہور اور ملتان میں کورونا کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ کے پیش نظر حکو مت پنجا ب نے پی ڈی ایم کو جلسہ کی اجا زت نہ دینے کاعندیہ دیدیا ہے۔خیال رہے کہ پی ڈی ایم نے حکومت کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باوجود پشاور میں جلسہ کیا۔پشاور میں جلسہ منسوخ نہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزراءسمیت حکومتی اراکین نے پی ڈی ایم پر کڑی تنقید بھی کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ یہ وہی پی ڈی ایم ہے جو سخت لاک ڈائون چاہتی تھی، پہلے یہ حکومت پر تنقید کرتے تھے اور اب لوگوں کی صحت کے ساتھ لاپروائی کا سیاسی کھیل کھیل رہے ہیں۔عمران خان نے مزید کہا تھا کہ کورونا پر عدالتی فیصلے کی حکم عدولی کی جا رہی ہے، جلسہ ایسے وقت کیا جا رہا جب کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔واضح رہے کہ ملک میں ایک دن میں کورونا سے مزید 59 افراد انتقال کر گئے جبکہ مزید 2 ہزار 665 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 662 ہوگئی ہے۔