آئینی طور پر پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہے: راناثنااللہ

Dec 22, 2022 | 12:32:PM
راناثنااللہ نے کہا ہےکہ پرویزالہیٰ اعتماد کا ووٹ نہیں لیتے تو آئینی راستہ اپنائیں گے
کیپشن: وزیر داخلہ رانا ثنااللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) راناثنااللہ نے کہا ہےکہ پرویزالہیٰ اعتماد کا ووٹ نہیں لیتے تو آئینی راستہ اپنائیں گے، آئینی طور پر پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہے۔

 وفاقی وزیر داخلہ راناثنا اللہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویزالہیٰ آئینی طور پر وزیراعلیٰ پنجاب نہیں ہیں، انہوں نے کوئی غلط کام کیا تو پورا انتظام کر رکھا ہے، پنجاب میں کوئی سیاسی بحران نہیں ہے، گورنرکا طلب کردہ اجلاس نہ ہونے پر پرویزالہیٰ وزیراعلیٰ نہیں رہے۔

 رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے لیے ہمارے امیدوار حمزہ شہباز ہوں گے، آئین گورنر کو اجلاس بلانے کا اختیار دیتا ہے، جب آئین کسی کو کوئی اختیار دے تو آرٹیکل 6 کا اطلاق کیسے ہوگا ؟ قانون کے مطابق جب بھی پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوگا تو وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی کی تیاریاں جاری ہیں، نواز شریف پارٹی قائد ہیں جب چاہیں واپس آسکتے ہیں، وہ وطن واپسی کی تاریخ خود دیں گے۔