ٹریننگ مکمل، خواتین پولیس اہلکار بھی موٹرسائیکل پر گشت کریں گی

Feb 21, 2024 | 16:21:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہ رخ شاہ) خواتین ہمت کریں تو کچھ بھی مشکل نہیں، مختلف تھانوں میں تعینات آٹھ خواتین ٹریفک کانسٹیبل نے کراچی ٹریفک پولیس سے موٹرسائیکل چلانے کی تربیت حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کراچی نے مزید آٹھ خواتین اہلکاروں کو موٹر سائیکل چلانے کی تربیت دے دی ہے۔ تربیت حاصل کرنے والی خاتون اہلکار سنیہ نے بتایا کہ وہ کھارادر تھانے میں تعینات ہیں اور تربیت حاصل کرنے کے بعد موٹرسائیکل گشت بھی کرسکیں گی۔

خواتین اہلکار کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل چلا کر وہ اپنے گھر اور تھانے باآسانی آجاسکیں گی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی الوداعی ملاقاتیں شروع

پولیس کے مطابق 24 لیڈی کانسٹیبلز کی تربیت مکمل کرلی گئی ہے۔ اس وقت مزید 6 لیڈی کانسٹیبلز کو تربیت دی جا رہی ہے جس کے بعد مجموعی تعداد 30 ہوجائے گی۔

یاد رہے کہ لیڈی کانسٹیبلز کو پہلے سائیکل چلانے کی تربیت دی جاتی ہے۔ جس کے بعد 70 سی سی اور پھر 125 سی سی موٹر سائیکل چلانا سکھایا جاتا ہے۔ آخر میں 150 سی سی موٹر سائیکل پر تربیت فراہم کی جاتی ہے۔