وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی الوداعی ملاقاتیں شروع

Feb 21, 2024 | 16:08:PM
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی الوداعی ملاقاتیں شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی الوداعی ملاقاتیں شروع، محسن نقوی سے ایرانی اور چینی قونصل جنرل کی الگ الگ ملاقاتیں۔ 
تفصیلات کے مطابق چینی و ایرانی قونصل جنرل نے محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے پر مبارکباد دی، محسن نقوی نے چینی وایرانی قونصل جنرل کو پی ایس ایل کے میچ دیکھنے کی دعوت دی،چینی اور ایرانی قونصل جنرل نے دعوت قبول کرتے ہوئے محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا،دونوں قونصل جنرلز عوام کی بے لوث خدمت وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی کارکردگی کو سراہا،چینی قونصل جنرل نے کہا کہ آپ نے مختصر عرصے میں غیر معمولی سپیڈ سےعوامی منصوبے مکمل کئے،آپ کی عوامی خدمت کی ہر جگہ پر تحسین کی گئی ہے،آپ نے انتہائی فعال انداز میں کام کیا اور عوام کو ڈیلیور کیا،آپ کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔ 
وزیر اعلیٰ نے انسداد سموگ میں تعاون پر چین کے قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چین پاکستان کا سٹرٹیجک پارٹنر ہے،چین نے ہر آزمائش میں پاکستان کا ساتھ دیا،گزشتہ ایک برس میں چین سےتعلقات میں مزید وسعت آئی ،دورہ چین میں کیمونسٹ پارٹی کی جانب سے جو پذیرائی ملی وہ ہمیشہ یاد رہے گی،چینی قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 
ایرانی قونصل جنرل نے محسن نقوی کوپی ایس ایل 9 کے شاندار انتظامات پر مبارکباد دی، ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی درخواست پر مشہد میں علامہ اقبال کا مجسمہ نصب کر دیاگیا،ایرانی قونصل جنرل نے بے مثال کارکردگی پر وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی تحسین کی،ایک برس میں آپ نے عوام کیلئے دن رات ایک کیا ،آپ نے عملی اقدامات کرکے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کیں،جو کام آپ نے مختصر دور میں کیا وہ لائق تحسین ہے،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال ، محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور ایران تاریخی اور مذہبی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں،وزیر اعلیٰ نے ایک برس میں باہمی تعلقات میں تعاون پر ایرانی قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا،صوبائی وزراء عامر میر اور اظفر علی ناصر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ 

یہ بھی پڑھیں : بہاولپورچولستان جیپ ریلی ، افتتاحی تقریب آج ہو گی