بہاولپورچولستان جیپ ریلی ، افتتاحی تقریب آج ہو گی

Feb 21, 2024 | 14:25:PM
بہاولپورچولستان جیپ ریلی ، افتتاحی تقریب آج ہو گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)بہاولپور میں چولستان جیپ ریلی کا آغاز آج  سے ہو گا، آج شام بہاول جم خانہ بہاولپور میں  افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جائیگا۔ 

تفصیلات کے مطابق چولستان جیپ ریلی کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے  ہیں ، جیپ ریلی کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب رینجرز کے اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہونگے،افتتاحی تقریب کے بعد آج ٹی ڈی سی پی ریزارٹ میں گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹیکنیکل انسپیکشن، ڈرائیورز کانفرنس ہوگی ،22 فروری کو آل کیٹگری گاڑیوں کا کوالیفائی راؤنڈ ہوگا اور کوالیفائی راؤنڈ میں پہلے نمبر پر آنے والی گاڑی ٹریک پر سب سے پہلے روانہ ہوں گی ،23 فروری کو پریپیئرڈ کیٹگری گاڑیوں کی ریس کا پہلا راؤنڈ ہوگا ،پریپیئرڈ کیٹگری ریس میں خواتین اور مرد ریسرز حصہ لیں گے ،پریپیئرڈ گاڑیوں کا ریس ٹریک دلوش ڈاہر سے جام گڑھ تک رکھا گیا ہے ۔

24 فروری کو دلوش ڈاہر سے بجنوٹ تک سٹاک کیٹاگری ریس ہوگی اور کلچرل نائٹ ہوگی، 25 فروری کو پریپیئرڈ کیٹگری کا فائنل راونڈ دلوش ڈاہر سے بجنوٹ تک ہوگا اور 25 فروری کے دن ہی ڈرٹ بائیک، ٹرک ریس ہوگی اور اختتامی تقریب ہوگی،چولستان جیپ ریلی کے 2ٹریک بنائے گئے ہیں، پریپیئرڈ کٹیگریز گاڑیوں کا ٹریک 462 کلو میٹرز رکھا گیا ہے جبکہ سٹاک کیٹگریز گاڑیوں کا ٹریک 231 کلو میٹرز کا رکھا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں : زرعی ترقی کیلئے گزشتہ ایک سال میں اٹھائے گئے اقدامات پر ایک نظر