زرعی ترقی کیلئے گزشتہ ایک سال میں اٹھائے گئے اقدامات پر ایک نظر

Feb 21, 2024 | 14:17:PM
 زرعی ترقی کیلئے گزشتہ ایک سال میں اٹھائے گئے اقدامات پر ایک نظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی ) نگران صوبائی وزیر برائے زرع اقدامات  ایس ایم تنویر کا کہنا ہے کہ حکومت نے زراعت کے ذریعے معاشی بحالی کی پالیسی اپنائی.

تفصیلات کے مطابق نگران صوبائی وزیر ایس ایم تنویر کا زرعی اقدامات بارے اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نگران حکومت نے زراعت کے ذریعے معاشی بحالی کی پالیسی اپنائی،گزشتہ ایک سال زراعت کی پائیدار ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے گئے،زرعی ترقی کیلئے سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے 10سالہ پلان بنایاگیا،سیم زدہ علاقوں میں ٹیوب ویلز کوسولرز سسٹم پرمنتقل کرنے کا پروگرام شروع کیاگیا۔

ایم ایم تنویر کا مزید کہنا تھا کہ کپاس کی بوائی سے قبل امدادی قیمت 8500روپے فی 40کلوگرام مقرر کی گئی،فاسفورس اور پوٹاشیم کھادوں پر اربوں روپے کی سبسڈی دی گئی،گندم کی امدادی قیمت 4ہزار روپے فی 40کلوگرام مقرر کی گئی،رواں سال گندم کی کاشت ایک کروڑ 74لاکھ 43ہزار ایکڑ رقبہ پر ہوئی ،امسال گندم کی پیداوار 2کروڑ 56لاکھ میٹرک ٹن متوقع ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان تحریک انصاف پنجاب میں حکومت سازی کیلئے سرگرم