دھند پھر لوٹ آئی، پنجاب میں موٹرویز کئی مقامات پر بند  

Feb 21, 2023 | 00:08:AM
دھند پھر لوٹ آئی، پنجاب میں موٹرویز کئی مقامات پر بند  
کیپشن: دھند چھائی ہوئی ہے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹرویز کئی مقامات سے بند کردی گئی، لاہور ملتان موٹروے فیض پور سے  ننکانہ    تک دھند کے باعث بند  کر دیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور اسلام آباد موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک بند ہے،موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے گوجرہ تک بند کر دی گئی، لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم الیون سمبڑیال سے نارووال تک بند کر دی گئی، موٹر وے ایم 4، فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک دھند کے باعث بند کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق موٹروے ایم 3 رجانہ سے فیض پور تک دھند کی وجہ سے بند ہے جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی دھند کے باعث بند کردی گئی ہے۔

دوسری جانب شہر لاہور میں ٹھندی ہوا چلنے کا سلسلہ جاری ،ٹھنڈی ہوا چلنے سے سردی اور خنکی کا احساس بڑھ گیا،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا۔

لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 15 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد  ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ آنے والے ہفتے میں سورج اور بادلوں کے درمیاں آنکھ مچولی کا کھیل جاری رہے گا 

شہر لاہور سموگ کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ،شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس 236 ریکارڈ،لاہور امریکن سکول 411، ڈی ایچ اے فیز آٹھ 349، کوٹ لکھپت میں 290 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین کی شہریوں کو سموگ اور فضائی آلودگی سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت۔