دوسرا ٹیسٹ ۔۔ پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنالئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کنگسٹن میں ہونے والے دوسرے اور سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے پہلے دن کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنالئے۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم نے ہمت کا مظاہرہ کیا۔ پہلے ہی اوور میں اوپنر عابد علی ایک رن بنا کر کیمار روچ کو وکٹ دے بیٹھے جس کے بعد اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جبکہ عمران بٹ بھی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ابتدائی تین وکٹیں 2 رنز پر گرنے کے بعد بابر اعظم اور فواد عالم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچریاں سکور کر دیں۔ کپتان بابر اعظم 75 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ فواد عالم نے 76 رنز اسکور کئے ۔ پہلے دن کھیل کے اختتام تک پاکستان ٹیم نے 4 وکٹوں پر 212 رنز بنالئے ہیں جبکہ محمد رضوان 22 اور فہیم اشرف 23 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمار روچ نے 3 اور جیڈن سیلز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
خیال رہے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے یاسر شاہ کی جگہ نعمان علی کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید 65 افراد جاں بحق۔۔ 3084 نئے مریض