ایشین گیمز ,قومی ہاکی ٹیم کل چائنہ روانہ ہوگی

Sep 20, 2023 | 20:18:PM
ایشین گیمز ,قومی ہاکی ٹیم کل چائنہ روانہ ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی)ایشین گیمز میں شرکت کیلئے قومی ہاکی ٹیم  کل چائنہ روانہ ہو گی.

تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں پاکستان، بھارت، بنگلا دیش، جاپان، سنگاپور اور ازبکستان کو پول اے میں شامل کیا گیا ہے، قومی ہاکی ٹیم 24 ستمبر کو سنگاپور، 26 ستمبر کو بنگلا دیش اور 28 ستمبر کو ازبکستان کے خلاف میچز کھیلے گی، 30 ستمبر کو پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ گرین شرٹس 2 اکتوبر کو جاپان کیخلاف آخری پول میچ کھیلیں گی۔

ایشین گیمز کی تیاریوں کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم ہوگیا  جبکہ سابق اولمپین شہناز شیخ ٹیم کے ہیڈ کوچ ، اولمپین شکیل عباسی اور دلاور حسین کوچنگ سٹاف میں شامل ہیں.

ایشین گیمز کی فاتح ٹیم پیرس اولمپکس کے لئے براہ راست کوالیفائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش، محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

خیال رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے 2010 میں آخری مرتبہ ایشین گیمز کا میڈل جیتا تھا۔