لال حویلی پر غیر قانونی قبضہ: شیخ رشید کو آخری موقع

Sep 20, 2022 | 10:32:AM
متروکہ وقف املاک راولپنڈی نے لال حویلی سمیت 7 اراضی یونٹس پر غیر قانونی قبضہ پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے
کیپشن: شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) متروکہ وقف املاک راولپنڈی نے لال حویلی سمیت 7 اراضی یونٹس پر غیر قانونی قبضہ پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی قرارداد منظور

 متروکہ وقف املاک کے ڈپٹی ایڈمسنٹریٹر نے شیخ رشید کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ راولپنڈی کی لال حویلی کے ایک یونٹ سمیت سات اراضی یونٹس پر قبضے سے متعلق متروکہ وقف املاک زونل دفتر راولپنڈی میں سماعت ہوئی۔

شیخ رشید کے وکیل نے نیا وکالت نامہ جمع کرا کے استدعا کی کہ دستاویزات کی تیاری کے لئے مہلت دی جائے اور شیخ رشید بوجہ سیاسی مقدمات کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکتے۔