انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی اچھی خبر، ڈالر مزید سستا

Nov 20, 2023 | 18:30:PM
 انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی اچھی خبر، ڈالر مزید سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان ) معاشی بحالی  کیلئے حکومتی اقدامات کے ثمرات نظر آنے لگے، روپے کے پے درپے وار  سے ڈالر انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی سستا ہونا شروع ہو گیا ۔ 

انٹربینک میں ڈالر 53 پیسے سستا  ہو کر 285 روپے 97 پیسے پر بند ہوا جبکہ گزشتہ روز ڈالر286 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا،اوپن مارکیٹ کی بات کی جائے تو اوپن مارکیٹ میں ڈالر75 پیسے سستاہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر288 روپے 25 پیسے سے سستا ہو کر 287 روپے 50 پیسے پر بند ہوا ،

دیگر کرنسیوں کی بات کی جائے تو یورو ایک  روپے اضافے سے 312 روپے کا ہوگیا ،برطانوی پاونڈ 357 روپے پر برقرار  ہے جبکہ امارتی درہم 30 پیسے کم ہو کرے 78 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے ، اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 76.50 روپے پر ہی برقرار رہا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سٹاف لیول معاہدے کے بعد روپے کی قدر میں مسلسل بہتری دیکھی جارہی ہے ،دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکس چینج میں اتار چڑھاو کے بعد کاروبار کا اختتام مثبت رہا ، 100 انڈیکس 14 پوائنٹس اضافے سے 57 ہزار 77 کی سطح پر بند ہوا، ہنڈرڈ انڈیکس کی بلند سطح 57307 اور کم سطح 56738 رہی،15.52 ارب روپے مالیت کے 70 کروڑ سے زائد شئیرز کا کاروبار کیاگیا ،سٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 374 کمپنیون کے شئیرز میں کاروبار کیا گیا ،مارکیٹ میں 199 کمپنیوں کے شئیرز میں تیزی اور161 کمپنیوں کے شئیرز میں کمی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں :آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان ، اہم بولر دستبردار