یاسمین راشد سمیت 31 ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ وکلاء کے دلائل کے بعد سنایا جائے گا

Nov 20, 2023 | 15:27:PM
یاسمین راشد سمیت 31 ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ وکلاء کے دلائل کے بعد سنایا جائے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی) انسداد دہشت گردی عدالت  لاہور میں عسکری ٹاور حملہ کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 31 ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت، عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے لئے کیس انتظار میں رکھ لیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 31 ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، ڈاکٹر یاسمین راشد ،زرین رضا، فیضان حسن، محمد احمد علی گوندل، صداقت حسین، الطداف حسین، عبد الجبار، محمد جلال، زیب خان، غلام قاسم، رفیق خان اور اعزاز رفیق سمیت 31 ملزمان نے جیل سے اپنے وکلا کے ذریعے ضمانت دائر کر رکھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا

عدالت میں کچھ ملزمان کے وکلاء نے دلائل مکمل کر لیئے لیکن عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تمام ملزمان کے وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ سنایا جائے گا، عدالت نے دیگر ملزمان کے وکلاء کے دلائل کیلئے کیس انتظار میں رکھ لیا۔

واضح رہے کہ ملزمان پر عسکری ٹاور پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے، مقدمہ مین بغاوت سمیت دیگر نئی دفعات شامل ہو چکی ہیں اور ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ 1271/23 درج ہے۔