فیفا ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ہی دفاعی چیمپئن کو بڑا دھچکا

Nov 20, 2022 | 14:27:PM
فیفا ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ہی دفاعی چیمپئن کو بڑا دھچکا
کیپشن: کریم بنزما نے 2014ء ورلڈکپ میں فرانس کی طرف سے سب سے زیادہ گول کیے تھ
سورس: فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قطر میں فیفا فٹبال ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے ہی دفاعی چیمپئن کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے اسٹرائیکر کریم بنزما کو ٹریننگ کے دوران انجری ہوئی ہے، جس کے بعد تصدیق ہو گئی ہے کہ وہ ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔

فرانسیسی ٹیم کے کوچ کا کہنا ہے کہ کریم بنزما کے لیے بہت افسردہ ہوں جنہوں نے اس ورلڈ کپ کو ایک اہم مقصد بنایا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: فیفا ورلڈ کپ، پہلی بار تین خواتین بطور ریفری ذمہ داریاں نبھائیں گی

انہوں نے کہا کہ ٹیم کو لگنے والے اس دھچکے کے باوجود کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد ہے، جو چیلنج ہمارا انتظار کر رہا ہے اس کے لیے سب کچھ کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کریم بنزما نے 2014ء ورلڈکپ میں فرانس کی طرف سے سب سے زیادہ گول کیے تھے جبکہ وہ گزشتہ ایونٹ میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔

رپورٹس کے مطابق کریم بنزما 6 سال بعد گزشتہ سال فرانس کی ٹیم میں واپس آئے تھے، جس کے بعد انہوں نے 16 میچوں میں 10 گولز کیے۔