پی ٹی آئی کے شر پسندوں نے شہر بے مثال کو اجاڑدیا، کتنا نقصان ہوا؟ 

May 20, 2023 | 11:48:AM
شہر بے مثال میں شرپسند مظاہرین کی تباہ کاریاں۔ نو مئی کو جلاو گھیراؤ اور پر تشدد مظاہروں کے واقعات نے شہر بے مثال میں تباہ کاریاں مچا دیں۔  پہاڑوں میں گھرے خوبصورت شہر کی دلکشی نومئی کے پرتشدد واقعات کی نذر ہو گئی۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق) شہر بے مثال میں شرپسند مظاہرین کی تباہ کاریاں۔ نو مئی کو جلاو گھیراؤ اور پر تشدد مظاہروں کے واقعات نے شہر بے مثال میں تباہ کاریاں مچا دیں۔  پہاڑوں میں گھرے خوبصورت شہر کی دلکشی نومئی کے پرتشدد واقعات کی نذر ہو گئی۔ 

پولیس کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پر تشدد مظاہروں کے دوران 25 کروڑ روپے مالیت کی سرکاری املاک کو نقصان پہنچا۔مظاہرین نے ایس پی انڈسٹریل ایریا کے دفتر سمیت 12 گاڑیوں اور 34 موٹر سائیکل نذر آتش کیے۔ تھانہ ترنول، تھانہ سنگجانی اور تھانہ رمنا پر مسلح مظاہرین حملہ آور ہوئے جبکہ 11 ایف سی اہلکار اور 71 پولیس افسران و جوان پر تشدد مظاہروں میں زخمی ہوئے۔ان شر پسند عناصر کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی، جلاو گھیراؤ، تشدد اود انسداد دہشتگردی کی دفعات سمیت 26 سے زائد مقدمات درج کیے گئے۔ 

مزید پڑھیں:  ملکی تاریخ میں کتنے وزرائے اعظم گرفتار ہوئے؟

اسلام آباد پولیس نے پر تشدد کارروائیوں میں ملوث 900 سے زائد افراد کو حراست میں لیا جبکہ مزید کو گرفتار کرنے کا عمل ابھی جاری ہے۔

شہر اقتدار کی خوبصورتی تو جلد لوٹ آئے گی مگر نو مئی پی ٹی آئی کے شر پسند مظاہرین کی جانب سے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے  اور آرمی تنصیبات سمیت تھانوں، دفاتر کو آگ لگا کر عام عوام میں خوف پھیلانے کا سیاہ دن ہے۔ جسے پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔