دوران ٹرائل بیرون ملک فرار ہونیوالے ملزمان سے متعلق بڑا فیصلہ

Jun 20, 2023 | 12:00:PM
دوران ٹرائل بیرون ملک فرار ہونیوالے ملزمان سے متعلق بڑا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) عدالت نے دوران ٹرائل بیرون ملک فرار ہونیوالے ملزمان سے متعلق بڑا فیصلہ سنا دیا۔

سپیشل سینٹرل عدالت کے جج بخت فخر بہزاد نے تحریری فیصلہ جاری کیا، ملزمہ سلوا علی حسن کے بیرون ملک فرار ہونے پر تحریری فیصلہ جاری کیا گیا۔

عدالت کی جانب سے تحریری فیصلہ سنایا گیا کہ وفاق عدالتی نوٹسز کی تعمیل کرانے کیلئے سپیشل کورٹ تشکیل دے ، عدالتی نوٹسز کی بیرون ملک میں تعمیل کرائی جائے، کئی مقدمات میں ملزمان بیرون ممالک ہیں وہ اشتہاری بھی ہوچکے، ایسا نظام واضح کیا جائے کہ بیرون ممالک ملزمان کوٹرائل کا حصہ بنایا جائے، عدالتی نوٹسز کی تعمیل کے ذریعے ملزمان کو ٹرائل کا پابند کرایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی نے صحتیاب ہوتے ہی عہدے کا دوبارہ چارج سنبھال لیا

تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ متعدد احکامات وفاق کو جاری کیے مگر اس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوسکا، عدالت کو اپنے احکامات پر عملدرآمد کرانا آتا ہے، وفاق کے رویے سے شہریوں کا انصاف کے سسٹم سے اعتماد کو نقصان پہنچے گا، سپیشل کورٹ بننے سے اشتہاری قانون کے نیچے آئیں گے، وفاقی حکومت کو وراننگ دی جاتی ہے کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرائے۔

علاوہ ازیں عدالت نے ہدایات جاری کیں کہ بیرون ملک فرار ملزمان سے متعلق سپیشل کورٹ تشکیل دی جائے اور وفاقی حکومت 30 اگست تک عملدرآمد رپورٹ بھی پیش کرے۔