رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے پریمی جوڑے کو گائوں وا لوں نے بڑا انعا م دے دیا

Jul 20, 2021 | 23:05:PM
 رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے پریمی جوڑے کو گائوں وا لوں نے بڑا انعا م دے دیا

 (ما نیٹر نگ ڈیسک)  رات کی تاریکی میں قابلِ اعتراض حالت میں رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے لڑکا لڑکی کی اہل  محلہ نے موقع پر ہی شادی کرادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست جھا ڑ کھنڈ کے ضلع رام گڑھ میں یہ وا قعہ پیش آیا۔ لڑکا لڑکی کے درمیان تین سال سے معاشقہ چل رہا تھا اور دونوں چھپ چھپ کر ملا کرتے تھے۔ آہستہ آہستہ یہ بات گاؤں میں پھیلنے لگی اور گھر والوں کی بدنامی ہونے لگی۔ رات کو یہ پریمی جوڑا جب ملاقات کر رہا تھا تو اہل علاقہ بھی موقع پر پہنچ گئے اور دونوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

اسی وقت گاؤں میں پنچایت بلائی گئی جس نے فیصلہ کرایا کہ دونوں کی شادی کرادی جائے ۔ اس فیصلے پر فوری طور پر عملدرآمد کردیا گیا۔ تین سال کی محبت کے یوں اچانک شادی میں بدل جانے پر پریمی جوڑے کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں شادی کے خواہشمند افراد کے لئے محمد بن سلمان کا اہم اعلان