سعودی عرب میں شادی کے خواہشمند افراد کے لئے محمد بن سلمان کا اہم اعلان

Jul 20, 2021 | 22:53:PM
سعودی عرب میں شادی کے خواہشمند افراد کے لئے محمد بن سلمان کا اہم اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سماجی اور معاشی پروگرام سند کے تحت شادی کے خواہش مند افر ا د  کے لیے37 لاکھ 40 ہزار ریال بطور ”شادی گرانٹ“ مختص کرنے کا حکم  جا ری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فلک شبیر کا شادی کی سالگرہ پر ریلیز کیا گیا گانا سو شل میڈیا پر چھا گیا۔۔ویڈیو وا ئرل

سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ  ملک بھر میں ولی عہد کے کم آمدنی والے طبقے کے لیے سماجی، تعلیمی اور معاشی پروگرام ”سند محمد بن سلمان“ کے تحت مالی امداد اور پروجیکٹس کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے۔ ولی عہد کی خصوصی ہدایت پر اپنا گھر بسانے کے خواہش مند ایسے جوڑوں کے لیے خطیر رقم رکھی گئی ہے جو اخراجات برداشت نہیں کرسکتے یا کورونا وبا کے باعث مالی مشکلات کا شکار ہیں۔

سند پروگرام کے تحت محمد بن سلمان نے ایسے 200 جوڑوں کے لیے 37 لاکھ 40 ہزار ریال کی رقم مختص کی ہے جو پاکستانی روپوں میں 60 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔ اس رقم سے جوڑوں کی شادی کے اخراجات پورے کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:را کھی ساونت کا شلپا شیٹی اور ان کے شو ہر سے متعلق اہم انکشاف