اداکار نصیرالدین شاہ  کا آج72 واں یوم پیدائش، انکا کونسا واقعہ مشہور ۔۔ جانئے 

Jul 20, 2021 | 13:49:PM
 اداکار نصیرالدین شاہ  کا آج72 واں یوم پیدائش، انکا کونسا واقعہ مشہور ۔۔ جانئے 
کیپشن: بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار نصیرالدین شاہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ) بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار نصیرالدین شاہ   آج اپنا 72 واں یوم پیدائش  منا رہے ہیں۔ اداکار کا فلمی سفر کافی شاندار رہا ہے۔ انہوں نے ہر طرح کی فلموں میں کام کیا ہے۔ ان کی فلموں کی طرح انکی زندگی بھی کافی دلچسپ ہے۔
بھارتی نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کے مطابق اداکار نصیرالدین شاہ کی پیدائش ریاست اترپردیش کے شہر بارہ بنکی میں 20 جولائی1950 کو ہوئی تھی۔ ان کی پرورش رئیس خاندان میں ہوئی تھی۔ نصیرالدین شاہ اپنے سبھی بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھے۔ ان کے والد کی خواہش تھی کہ وہ بھی ان کی طرح کوئی افسر یا ڈاکٹر بنیں، لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ نصیرالدین کی دلچسپی فلموں میں اداکاری میں تھی۔ اس  وجہ سے انکے والد ان سے ناراض رہتے تھے۔نصیرالدین شاہ نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے کے بعد نیشنل سکول آف ڈرامہ میں داخلہ لیا۔ وہ فلموں میں کام کرنے کی خواہش سے ایف ٹی آئی آئی پونے شہر پہنچ گئے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں نصیر الدین شاہ نے اپنے پرانے دنوں سے جڑا ایک واقعہ سنایا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ جب وہ اور اوم پوری ایف ٹی آئی آئی میں پڑھ رہے تھے، تب انہیں ایک فلم میں اوم پوری اور شبانہ اعظمی کے ساتھ منتخب کیا گیا تھا، لیکن شبانہ اعظمی نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔ ادا کار نصیرالدین شاہ  نے بتایا کہ شبانہ اعظمی نے تصویر دیکھنے کے بعد ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔ دراصل شبانہ اعظمی کو انکی شکل اچھی نہیں لگی تھی، اس وجہ سے وہ فلم میں کام نیہں کرنا چاہتی تھیں۔ حالانکہ بعد میں وہ کئی فلموں میں ساتھ میں نظر آئے تھے۔

نصیرالدین شاہ کی ذاتی زندگی  میں کافی اتار چڑھاؤ آئے، انکی پہلی شادی منارا سیکری سے ہوئی تھی، جو زیادہ وقت تک قائم نہیں رہی۔ اس شادی سے ان کی ایک بیٹی ہیبا شاہ ہے۔ بعد میں وہ اداکارہ رتنا پاٹھک کے ساتھ جڑ گئے۔ دونوں کئی سالوں تک ریلیشن شپ میں رہے۔ بعد میں انہوں نے شادی کر لی تھی۔ اس رشتے سے ان کے دو بیٹے ہیں۔  

نصیرالدین شاہ نے اپنے کیریئر میں 200 سے زیادہ فلموں میں کام کیا ہے۔ ساتھ میں وہ تھیٹر اور ٹی وی کی دنیا میں بھی سرگرم رہے ہیں۔ نصیر الدین شاہ کو بہترین اداکاری پر بھارتی حکومت نے متعدد ایوارڈز سے نوازا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش، بھارتی صحافی کو امریکی ترجمان کا کرارا جواب