پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش، بھارتی صحافی کو امریکی ترجمان کا کرارا جواب

Jul 20, 2021 | 10:50:AM
پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش، بھارتی صحافی کو امریکی ترجمان کا کرارا جواب
کیپشن: امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور بھارتی سازش اس وقت ناکام ہو گئی جب ایف اے ٹی ایف کے اقدامات کے حوالے سے امریکہ کی جانب سے پاکستان کی تعریف کی گئی ۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کی پریس کانفرنس کے دوران بھارتی صحافی نےپاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رکھنے سے متعلق سوال کیا تو اس موقع پر نیڈ پرائس کے جواب سے انڈین جرنلسٹ کو کرارا جواب مل گیا۔امریکی ترجمان نے بھارتی جرنلسٹ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کو مطمئن کرنے کیلئے پاکستان نے قابل قدر اقدامات کئے اور پاکستان27 میں سے 26 نکات پر پیش رفت کرچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق پاکستان کے اقدامات سے آگاہ ہیں اور پاکستان باقی نکات پر بھی احسن طریقہ سے عمل کر یگا۔ نیڈ پرائس نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کیلئےپاکستان کا کرادر قابل تعریف ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کی پریس کانفرنس کے موقع پر بھارتی صحافی کے سوال پر اسے منہ کی کھانی پڑی اور بھارت کی جانب پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش پھر ناکام ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: خلیجی ممالک، امریکہ اور  یورپ میں آج عید الاضحیٰ