فیصل واوڈا نا اہلی کیس ،کسی دباؤ کا شکار نہیں ہوں گے،چیف الیکشن کمشنر

Jan 20, 2021 | 15:20:PM
 فیصل واوڈا نا اہلی کیس ،کسی دباؤ کا شکار نہیں ہوں گے،چیف الیکشن کمشنر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو 9 فروری تک جواب جمع کرانے کے  لئے آخری موقع دے دیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ جو جتنا بڑا آدمی ہو الیکشن کمیشن پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑے گا، کسی کے دباؤ کا شکار نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ دوران سماعت فیصل واوڈا کے وکیل نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ درخواستیں الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں نہیں۔ چیف الیکشن کمشنر کے استفسار پر وکیل نے بتایا کہ کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت فیصل واوڈا کے پاس امریکہ کی شہریت نہیں تھی، اس سے پہلے دوہری شہریت تھی۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ نے قبول کرلیا فیصل واوڈا کے پاس دوہری شہریت تھی، بتائیں فیصل واوڈا نے شہریت کب چھوڑی۔ وکیل نے کہا  اس کے  لئے مرکزی کونسل سے ہدایات لینا پڑیں گی۔ممبر پنجاب نے کہا کہ اگر آپ کو معلوم نہیں تو یہاں کیا لینے آئے ہیں، آپ لوگوں کے ایسے کاموں سے ہمیں باتیں سننا پڑ رہی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے دو درخواست گزاروں کو دلائل دینے کے لئے بھی آخری موقع دے دیا۔