نئےسال کے پہلے مہینے ہی مہنگی بجلی کی پیداوار پر انحصار مزید بڑھ گیا

Feb 20, 2024 | 19:23:PM
نئےسال کے پہلے مہینے ہی مہنگی بجلی کی پیداوار پر انحصار مزید بڑھ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) نئےسال کے پہلے ہی ماہ مہنگی بجلی کی پیداوار پر انحصار مزید بڑھ گیا، نیپرا نے دستاویزات بھی جاری کر دیئے۔

نیپرا کے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق جنوری2024 میں ڈیزل سےسب سےزیادہ مہنگی بجلی پیدا کی گئی، گزشتہ ماہ ڈیزل سےپیدا کردہ بجلی فی یونٹ 45 روپے61 پیسے میں پڑی جو کہ 1.22 فیصد پیدا کی گئی ، گزشتہ ماہ فرنس آئل سے پیداکردہ بجلی فی یونٹ35 روپے44 پیسےمیں پڑی جو کہ کل پیداور کی 9.03 فیصد تھی، گذشتہ ماہ ایران سے درآمدی بجلی کی فی یونٹ لاگت 32 روپے 80 پیسے اور ایل این جی سے بجلی کی پیداواری لاگت فی یونٹ24روپے29 پیسے رہی۔

یہ بھی پڑھیں: سنی اتحاد کونسل نے مزید 32 آزاد امیدواروں کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیئے، کل تعداد کتنی ہو گئی؟

نیپرا دستاویزات میں مزید بتایا گیا کہ جنوری میں درآمدی کوئلےسے فی یونٹ بجلی 21 روپے سے زائد ، مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت فی یونٹ11 روپے 92 پیسے، گیس سے پیداکردہ بجلی فی یونٹ13 روپے 75 پیسے، بیگاس سےپیداکردہ بجلی کی فی یونٹ تقریبا 6 روپے اور جوہری توانائی سے  فی یونٹ ایک روپے 33پیسے میں پڑی۔

واضح رہے کہ سی پی پی اے نے جنوری کی ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 7.13روپےکا اضافہ مانگ رکھا ہے۔