قومی اسمبلی؛ غیر ملکی سرمایہ کاری اورانسداد منشیات ترمیمی بل منظور

Dec 20, 2022 | 20:59:PM
انسداد نشہ آور مواد، ترمیمی بل، قومی اسمبلی سے منظور،
کیپشن: قومی اسمبلی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی اسمبلی میں غیر ملکی سرمایہ کاری ترمیمی بل اورانسداد منشیات ترمیمی بل 2022 منظور کر لیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں غیر ملکی سرمایہ کاری ترمیمی بل منظور کرلیا گیا ،بل سینیٹر شہادت اعوان نے پیش کیا۔
 غیر ملکی سرمایہ کاری فروغ و تحفظ بل کا اطلاق اب صرف ریکوڈک کی حد تک ہوگا ،غیر ملکی سرمایہ کاری بل سینیٹ سے پہلے ہی منظور ہوچکا ہے ، غیر ملکی سرمایہ کاری بل اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کےلئے لایا گیا ہے۔قومی اسمبلی نے انسداد منشیات ترمیمی بل 2022 بھی منظور کرلیا ،انسداد منشیات ترمیمی بل بطور ضمنی ایجنڈا لایا گیا ،انسداد نشہ آور مواد قانون میں ترمیم، سزائے موت کی دفعات ختم کر دی گئیں ،انسدادنشہ آور مواد بل کی شق2 کی سیکشن 9 میں ترمیم کی گئی ،نئی ترمیم کے ذریعے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیاگیا۔
وزیرقانون اعظم نذیر تارڑنے کہا کہ سی این ایس اے کے تحت سزائے موت کو غیرموزوں انداز میں استعمال کیاجاتا ہے، سزائے موت کا غیرموزوں انداز میں استعمال بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ نشہ آور مواد کے مقدمات میں معصوم لوگوں کو سزائے موت دیئے جانے کا خطرہ ہے ، مذکورہ قانون کے تحت سزائے موت کے من مرضی پر مبنی اطلاق کو ردنہیں کیا جا سکتا۔
 وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخوا کے عوام 9 سال سے پی ٹی آئی کی حکومت کو بھگت رہے ہیں،اب انہوں نے انتخابات کی رٹ لگا رکھی ہے،ان کی کرپشن بے نقاب ہو رہی ہے،توشہ خانہ کی تفصیل سب کے سامنے ہے۔
مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہاکہ ملک کی موجودہ صورتحال پر معاشی حالت کو جانچنے کیلئے کمیشن قائم کیا جائے،دیکھا جائے کہ سابق حکومت نے کیسے ملک اور معیشت کا بیڑا غرق کیا، قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: انجمن تاجران سندھ نے مارکیٹیں رات8 بجے بند کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا