ڈالر کی رفتار کم نہ ہوسکی ،روپے کے مقابلے میں مزید مہنگا ہوگیا

Dec 20, 2022 | 11:14:AM
ڈالر ,انٹربینک,معاشی ماہرین,اسمگلنگ, چاندی ,24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عشرت خان)ڈالر کی رفتار میں کمی نہ آئی ،انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 6 پیسے اضافہ ہوگیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 224.94 روپے سے بڑھ کر 225روپے پر پہنچ گیا، معاشی  ماہرین کا کہنا طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے ۔

دوسری جانب آئی ایم ایف سے معاہدے۔عالمی مالیاتی ادارے کا دبائو ،حکومت نے آئندہ ماہ بھی تیل کی قیمت میں کمی کا عوام کو مکمل  ریلیف نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیزل پر فی لیٹر 50 روپے لیوی عائد کرنے کا معاہدہ ہے جس کے تحت اگلے 2 مہینوں میں ڈیزل پر 20 روپے فی لیٹر مزید پیٹرولیم لیوی بڑھائی جائے گی جب کہ لیوی بڑھانے سے ٹیکس محصولات ہدف حاصل نہ ہوا تو سیلز ٹیکس لگایاجائے گا۔

 ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف کی جانب سے ٹیکس محصولات بڑھانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے جس وجہ سے فی لیٹرڈیزل پر مکمل ریلیف دینے کی بجائےکم ریلیف دیاجائے گا۔ آئی ایم ایف نے ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔