غلط معلومات کی روک تھام کیلئے’ رپورٹ ٹویٹ‘ نامی نیا فیچر متعارف

Aug 20, 2021 | 15:12:PM
غلط معلومات کی روک تھام کیلئے’ رپورٹ ٹویٹ‘ نامی نیا فیچر متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبول ویب سائٹ ٹوئٹر نے غلط معلومات کی روک تھام کے لیے ’ رپورٹ ٹویٹ‘ نامی نیا فیچر متعارف کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق نئے فیچر کا مقصد کورونا وائرس اور دیگر اہم عالمی موضوعات کے بارے غلط معلومات کا پھیلائوروکنا ہے۔ ٹوئٹر انتظامیہ نے بتایا کہ نیا فیچر ابتدائی طور پر امریکہ، آسٹریلیا اور جنوبی کوریا کے صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا ہے جبکہ اس میں جدید فونٹس کے ساتھ ایسے رنگوں کا استعمال کیا گیا ہے جو آنکھوں کو اچھی لگتے ہیں اور ان تبدیلیوں کا مقصد لوگوں کے لیے سکرولنگ کو زیادہ آسان بنانا ہے۔

 ٹوئٹر ڈیزائن کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ میں بتایا گیا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ پہلے تو یہ کچھ عجیب لگے، مگر یہ اپ ڈیٹس ہمیں زیادہ قابل رسائی، منفرد اور آپ کو اپنی بات پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے میں مدد فراہم کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:    علیزے شاہ کو کس کی تلاش ؟