امریکی ایئرپورٹ پرتلاشی کی باتیں جھوٹ ہیں۔شہریارآفریدی

Sep 19, 2021 | 23:12:PM
امریکا ۔تلاشی۔انکار۔اجازت
کیپشن: شہریار آفریدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)چیئرمین کشمیر کمیٹی شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ نیویارک ایئرپورٹ پر تلاشی کی افواہیں جھوٹ ہیں،ایئرپورٹ پر جو وقت لگا وہ معمول کے مطابق ہے، ہر ملک کے قواعد و ضوابط ہوتے ہیں، جھوٹی خبروں سے کچھ نہیں ہونا ۔
 نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پاکستان دشمن عناصر جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں، کشمیر کاز کو اجاگر کرنے آیا ہوں، میرے مشن سے دشمن عناصر خائف ہیں،پاکستان دشمن عناصر فیک نیوز پروموٹ کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین شہریار خان آفریدی سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ انہیں اسکریننگ کیلئے نیویارک کے جے ایف کے ایئرپورٹ پر مختصر وقت کےلئے روکا گیا تھا لیکن بعد میں انہیں امریکا میں داخلے کی اجازت دے دی گئی۔شہریار آفریدی قطر ایئرلائنز کی پرواز کیو آر-0701 کے ذریعے رواں ہفتے دوپہر 3 بج کر 15 منٹ پر نیو یارک پہنچے تھے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ شہریار آفریدی پہلی اسکریننگ میں امیگریشن حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے تھے جس پر انہیں دوسری اسکریننگ کے لئے روک دیا گیا تھا۔سوشل میڈیا پر چلنے والے افواہوں میں کہا گیا تھا کہ ان سے ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی جاتی رہی تاہم نیویارک میں موجود پاکستانی قونصل خانے کی جانب سے ان کی دستاویزات کی تصدیق کے بعد انہیں امریکا میں داخلے کی اجازت دے دی گئی۔
 یہ بھی پڑھیں۔