غزہ میں نیتن یاہو کے جنگی جرائم، ہیگ میں انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے سامنے احتجاج

Oct 19, 2023 | 17:53:PM
غزہ میں نیتن یاہو کے جنگی جرائم، ہیگ میں انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے سامنے احتجاج
کیپشن: فوٹو بشکریہ روئٹرز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) فلسطینیوں کے قتل عام پر دنیا کا غم وغصہ بڑھنے لگا، دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، جس میں مظاہرین غزہ پر اسرائیلی مظالم بند کرانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی بربریت کیخلاف دنیا بھر کے لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اور جگہ جگہ احتجاج جاری ہیں۔

اسی تناظر میں انٹرنیشنل کرمنل کورٹ ہیگ کے سامنے بڑی تعداد میں مطاہرین نے احتجاج کیا۔

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ آئی سی سی اسرئیلی جنگی جرائم کا فوری نوٹس لے اور اسرائیل کو نہتے فلسطینیوں پر بمباری کے جرم میں عالمی عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

شکاگو اور نیویارک میں ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے باہر بھی ہزاروں افراد نہتے معصوم فلسطینیوں کے حق میں باہر نکل آئے۔

یہ بھی پڑھیے: برطانوی یونیورسٹی نے فلسطین کیلئے ریلی نکالنے پر طلبا کو معطل کر دیا

فرانس میں اسرائیل مخالف ریلی میں پولیس نے مظاہرین میں شامل ایک خاتون پر حملہ کر دیا جبکہ فرانسیسی عدالت نے فلسطین کے حق میں مظاہروں پر عائد مکمل حکومت پابندی معطل کردی، عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کہ مقامی انتظامیہ کیس ٹو کیس فیصلہ کرے۔

عراقی دارالحکومت بغداد میں بھی مظاہرین غیرملکی سفارتی زون میں گھس گئے جبکہ برطانیہ، یونان، کینیڈا اور کیوبا سمیت پیرو میں بھی مظاہرین عالمی برادری سے غزہ پر اسرائیل مظالم بند کرانے کا مطالبہ کرتے رہے۔