نواز شریف کی جائیدادوں کی نیلامی روکنے کیلئے درخواستیں دائر

May 19, 2021 | 11:53:AM
 نواز شریف کی جائیدادوں کی نیلامی روکنے کیلئے درخواستیں دائر
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی توشہ خانہ کیس میں جائیدادوں کی نیلامی کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین شہریوں نے درخواستیں دائر کرتے ہوئے نیلامی کا عمل روکنے کی استدعا کردی۔

تفصیلات کے مطابق میاں نوازشریف کی جائیدادوں کی نیلامی کے لئے 20 مئی کی تاریخ مقرر ہے لیکن اب ان جائیدادوں کے حوالے سے نئے دعویدار سامنے آگئے ہیں۔شہری اشرف ملک، اسلم عزیز اور میاں اقبال برکت نے جائیداد پر اپنا دعویٰ کرتے ہوئے نیلامی رکوانے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ۔شہری اشرف ملک نے مؤقف اختیار کیا کہ شیخورپورہ کی جائیداد انہوں نے ساڑھے 7 کروڑ روپے کے عوض خرید رکھی ہے لہٰذا نیلامی روکی جائے۔انہوں نے کہا کہ وہ نوازشریف کو شیخو پورہ زمین کی رقم ادا کر چکے ہیں لیکن سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کے باعث حتمی معاہدہ نہ ہو سکا۔

اشرف ملک نے دعویٰ کیا کہ معاہدے پر عمل کے لئے انہوں نے سول کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے لہٰذا نیلامی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائےجبکہ شہری اقبال برکت نے بھی نیلامی روکنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ جس جائیداد کی نیلامی کی بات ہو رہی ہے وہ اتفاق گروپ کا ایک غیرکارپوریٹ اثاثہ ہے جس کو اتفاق گروپ کے 7 اہلخانہ کے مابین تقسیم کیا گیا تھا۔

دوسری جانب شہری اسلم عزیز نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ لاہور میں پھلوں کے باغات پٹے پر لے کر سرمایہ لگا رکھا ہے لہٰذا نیلامی روکی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق این سی او سی اجلاس۔اہم خبر سامنے آگئی