سکول کی طالبہ ’’ٹک ٹاک‘‘ سے لاکھوں روپے کمانے لگی

May 19, 2021 | 10:09:AM
سکول کی طالبہ ’’ٹک ٹاک‘‘ سے لاکھوں روپے کمانے لگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)برطانیہ  میں ایک سکول کی طالبہ سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر لپ سنکنگ  ویڈیوز بنا کر یومیہ ایک ہزار سے 10 ہزار برطانوی پاؤنڈ ’’21 لاکھ 70 ہزار پاکستانی روپے‘‘ کمانے لگی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 17 سالہ الیشیا بکھنگم شائرمیں اے لیول کی طالبہ تھی جب اس نے چینی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کے گانوں پر لپ سنکنگ کرکے ویڈیوز بنانا شروع کیں۔ الیشیا کے مطابق شروع میں اس کی 2 ویڈیوز بہت مقبول ہوئیں جس کے بعد اس کے فالوورز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا اور اب اس کے ساڑھے 7 لاکھ فالوورز ہیں۔الیشیا اب مختلف برانڈز کےلئے کام کرتی ہے اور اس طرح روزانہ 10 ہزار پاؤنڈز تک کماتی ہے۔وہ پہلے یونیورسٹی میں سائیکولوجی پڑھنا چاہتی تھی تاہم سوشل میڈیا پر مقبولیت کے بعد اس نے اپنے مستقبل کا منصوبہ تبدیل کرلیا ہے اور یونیورسٹی نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں: اداکارہ منال خان کی بات پکی۔۔