عمران آپ اکثریت کھو چکے ۔اب اقتدار سے چپکے رہنے کا کیافائدہ۔؟۔مریم نواز

Mar 19, 2022 | 20:27:PM
شوکاز۔اقتدار۔پاکستان۔کشتی۔ڈوبتی۔عوام۔بوجھ
کیپشن: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ دوسروں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے سے پہلے اس شوکاز نوٹس کا جواب دو جو پوری قوم نے آپ کو دے رکھا ہے ،آپ نے پورے پاکستان کو غربت، مہنگائی، بےروزگاری اور بدامنی میں دھکیل کر اپنی جماعت کے کس رکن کو اس قابل چھوڑا ہے کہ وہ عوام کا سامنا کرے؟ ،آپ ایک بوجھ ہیں جو اب کوئی نہیں اٹھا سکتا۔


ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ عوامی نمائندوں کے سامنے دو راستے ہیں، پہلا یہ کہ عوام کے ساتھ کھڑے ہوجائیں، دوسرا یہ کہ آپ کی ڈوبتی کشتی میں غرق ہو کر رسوائی اور بدنامی کی تاریخ کا حصہ بن جائیں۔ اگر بقول آپ کے چودہ اراکان آپ کا ساتھ چھوڑ گئے ہیں اور آپ نے انہیں شوکاز نوٹس جاری کردئیے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ 342 کے ایوان میں165ارکان آپ کے ساتھ رہ گئے ہیںگویا آپ اکثریت کھو چکے ہو،آپ وزیراعظم کے منصب کا اخلاقی، قانونی اور آئینی جواز کھو چکے ہو۔اب اقتدار سے چپکے رہنے کا فائدہ؟۔


 یہ بھی پڑھیں۔طلاق کے بعد طوبیٰ انور مستقبل میں کیا کرنیوالی ہیں؟عامر لیاقت کی سابق اہلیہ نے اپنے پلان بتا دیئے