پی ٹی آئی رہنما سردار صغیر چغتائی اور ڈرائیور کی ڈیڈباڈیز مل گئیں، دونوں کی شناخت کیسے ہوئی؟

Jun 19, 2021 | 20:40:PM
پی ٹی آئی رہنما سردار صغیر چغتائی اور ڈرائیور کی ڈیڈباڈیز مل گئیں، دونوں کی شناخت کیسے ہوئی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آزادکشمیراورپاکستان کے سنگم پر واقع آزاد پتن پل کے قریب حادثے کے بعد دریا میں ڈوبنے والے تحریک انصاف کے رہنما سردار صغیر چغتائی اور ان کے ڈرائیور کی ڈیڈباڈیز مل گئیں،دونوں کی لاشیں منگلا ڈیم قلعہ رام کوٹ کے قریب سے ملی ہیں ۔
پی ٹی آئی رہنما کے کزن سردار امجد کا کہناتھا کہ 11جون سے لاشوں کی تلاش میں تھے، سردار صغیر چغتائی کے شناخت ان کے دانتوں سے جبکہ ان کے ڈرائیور کی شناخت ہاتھ میں پہنی ہوئی انگوٹھی سے ہوئی۔
نعشیں ملنے کی اطلاع سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چودھری منگلاڈیم کے کنارے پہنچ گئے،ڈیڈ باڈیز کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کی جا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ 11 جوان کو آزادکشمیراورپاکستان کے سنگم پر واقع آزاد پتن پل کے قریب دو گاڑیاں ٹکرا کر دریائے جہلم میں جا گریں۔آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن اور آئندہ انتخابات کے لئے تحریک انصاف کے امیدوار صغیر چغتائی سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔رکن اسمبلی سردار صغیر چغتائی اپنی گاڑی میں ڈرائیور کے ہمراہ انتخابی مہم کے لئے جا رہے تھے کہ آزادپتن پل کے قریب ان کی گاڑی ایک مہران کار سے ٹکرا کر دریائے جہلم میں جا گری۔

یہ بھی پڑھیں: اس بار گرمیوں کی چھٹیاں ہونگی یا نہیں؟ سٹیئرنگ کمیٹی کا بڑا فیصلہ