جناح ہاؤس حملہ کیس، خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

Jul 19, 2023 | 20:53:PM
جناح ہاؤس حملہ کیس، خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد جناح ہاؤس لاہور پر حملے اور جلاؤ و گھیراؤ کیس میں خدیجہ شاہ کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس شہرام سرور چوہدری پر مشتمل دو رکنی بینچ کل (20 جولائی) درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے: سائفر معاملہ ؛ چیئرمین پی ٹی آئی 25 جولائی کو ایف آئی اے طلب

اس حوالے سے عدالت نے سرکار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمے کا ریکارڈ طلب کررکھا ہے۔

خیال رہے کہ خدیجہ شاہ کیخلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے جبکہ درخواست ضمانت میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ خدیجہ شاہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید ہیں، اُن سے کوئی تفتیش درکار نہیں لہٰذا عدالت درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے۔