سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ ،بڑا بحران سر اٹھانے لگا

Sep 18, 2022 | 13:02:PM
خیبر پختونخوا ,ضلع مردان,24 نیوز ,آٹا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )خیبر پختونخوا میں پہلے سیلاب کی تباہ کاری ،اب خوراک کی قلت،سیلاب زدہ صوبے میں گندم کی قلت پیدا ہونے لگی،ضلع مردان میں 20 کلو آٹے کا تھیلہ2250تک پہنچ گیا،حیدرآباد میں بھی چند روز میں آٹے کی فی کلو قیمت میں دس روپے اضافہ،،پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی آٹے کے نرخ بڑھا دیئے گئے-


خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں آٹے کی قلت نے عوام کو پریشان کردیا، شہر میں بیس کلو آٹے کا تیلہ دو ہزار سے بھی تجاوز کرگیا جبکہ ڈیلروں نے مزید مہنگا ہونے کا عندیہ بھی دے دیا،دوسری جانب پہلے سے مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے کہتے ہیں کہ ہم بجلی کا بل ادا کرے یا بچوں کیلئے آٹا لے لیں۔شہریوں نے صوبائی حکومت سے بروقت اقدامات اٹھانے اور آٹے کی قیمتوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

ضرور پڑھیں :رانا ثنا اللہ بڑی مشکل میں پھنس گئے

حیدرآباد میں چند روز میں آٹے کی فی کلو قیمت میں دس روپے اضافہ ہوگیا ، چکی پر آٹے کا دس کلو کا تھیلا 1100 روپے میں فروخت ہونے لگا، چکی مالکان نے گندم مہنگی ہونے پر آٹے کی قیمتیں بڑھادیں۔ لاڑکانہ میں بھی ہول سیل پرفی کلوآٹا 105 روپے جبکہ ریٹیل پر 110سے 120 روپے تک فروخت ہونے لگا۔


پنجاب میں بھی آٹے کے بحران نے سراٹھالیا، گوجرانوالہ میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہیں ۔اوپن مارکیٹ سے 20 کلو آٹے کا تھیلا غائب کردیا گیا۔ 15کلو آٹے کا تھیلا ساڑھے پندرہ سو سے ساڑھے سولہ سو روپے میں فروخت ہونے لگا۔ آٹا سو سے ایک سو دس روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

ملتان میں بھی سرکاری آٹے کی عدم دستیابی پر قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ 15 کلو آٹے کا تھیلا 1500میں دستیاب ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹور پر بھی آٹا نایاب ہوگیا۔فیصل آبادمیں بھی آٹے کی قیمتیں عوام کی دسترس سے باہر ہو گئیں۔ فی کلو آٹا 110 روپے کا ہو گیا۔