ہاتھوں اور پیروں سے معذور بچے نے فوٹو گرافر بن کردنیا کو حیرت میں ڈال دیا، تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم

May 18, 2021 | 21:07:PM
ہاتھوں اور پیروں سے معذور بچے نے فوٹو گرافر بن کردنیا کو حیرت میں ڈال دیا، تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ہاتھوں اورپاﺅں کے بغیر پیداہونے والا بچہ فوٹو گرافر بن گیا جس کی تصویریں خودبولتی ہیں۔
اگر آپ انڈونیشین فوٹوگرافراحمد ذوالقرنین کو دیکھے بغیر اس کے کام کو دیکھیں تو آپ کبھی اندازہ نہیں کر سکتے کہ اس کو کیمرے کا استعمال کرنے کیلئے اپنے منہ کا سہارا لینا پڑتا ہے،24 سالہ نوجوان ہاتھوں اور پیروں کے بغیر پیدا ہوا تھا مگر اس کا حوصلہ اور جذبہ قابل دیدہے۔


ذوالقرنین انگلیاںنہ ہونے کے باوجود اپنے چہرے، منہ اور بازوﺅں کی جلد سے کیمرے کوبڑی مہارت سے استعمال کرتا ہے ،جب وہ اپنا شوٹ لے لیتا ہے چاہے وہ روایتی لباس میں ملبوس ماڈلز ہوں یا قدرتی نظارے،وہ انہیں اپنے لیپ ٹاپ میں محفوظ کرلیتا ہے اور انہیں مزید نکھارتاہے،اس نے اپنی کمپنی ڈی زول بھی قائم کررکھی ہے ۔


ذوالقرنین کاکہناہے کہ میں نہیں چاہتاکہ لوگ میرا کام دیکھیں اور سوچیں کہ میں کون ہوں، میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ وہ میراتخلیقی کام دیکھیں ،ذوالقرنین دوسرے لوگوں کیلئے ایک زندہ مثال ہے اس نے ثابت کیا کہ پختہ عزم کیساتھ کوئی بھی کام کیا جاسکتا ہے۔


ذوالقرنین اپنی تیار کردہ گاڑی بھی بڑی مہارت سے چلاتا ہے ،اس کا کہناتھا کہ جب لوگ مجھے دیکھتے تھے تو میرا مذاق اڑاتے تھے لیکن میں اپنے طریقے سے کام کرتاہوں،اس کے دوست اسے ڈی زول کہتے ہیں ۔