وزیر اعظم عمران خان نے کورونا ویکسین لگوا لی 

Mar 18, 2021 | 17:19:PM
وزیر اعظم عمران خان نے کورونا ویکسین لگوا لی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے کورونا ویکسین لگوا لی ۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے قوم سے اپیل کی ہے کہ کورونا وبا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا ویکسین لگانے کی مہم جاری ہے، پہلے مرحلے میں 60 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد اور فرنٹ لائن ورکرز کو کورونا ویکسین فراہم کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور ان کی اہلیہ بیگم ثمینہ علوی نے عالمی وبا کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن گزشتہ دنوں کروائی تھی۔مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بھی کورونا سے بچاﺅ کی ویکسین لگوا چکے ہیں۔