کورونا کے بڑھتے کیسز۔۔17 کے بعد مزید  9تعلیمی ادارے سیل کرنے کا فیصلہ

Jan 18, 2022 | 23:53:PM
کورونا , باعث ,سکول, سیل
کیپشن: کورونا کے باعث سکول سیل (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کورونا کے بڑھتے  ہوئے کیسز کے پیش نظراسلام آباد کے مزید 9 تعلیمی ادارے سیل کرنے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ او اسلام آباد نے تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کے مراسلے جاری کر دئیے ہیں،تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد اب تک 17 تعلیمی اداروں کو سیل کیا جا چکا ہے۔ اب تک اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز ایف سکس 1 میں دو کورونا  کیسز ،اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سیون 2  میں چار کیسز ،اسلام آباد کالج فار گرلز  ایف سکس 2 میں دو کورونا کیسز رپورٹ،اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز  جی سکس2 میں دو کورونا کیسز،اسلام آباد ماڈل سکول فار بوائز  آئی ایٹ 4 میں دو کیسز رپورٹ  ہوئے جبکہ اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز  ایف سیون 4 میں  کورونا کے دو کیسز،اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز ماڈل ٹاون  میں کورونا کے دو کیسز سامنے آئے۔ اسکے علاوہ اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز راول ٹاون میں کورونا کے تین کیسز سامنے آئےاور اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز آئی ٹین 4 میں دو کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیںَ۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا کے وار۔۔تعلیمی ادارے 10 دن کیلئے بند