بنگلہ دیشی وزیراعظم کے بیٹے کو قتل کرنے کی سازش کا الزام، 2 صحافیوں کو قید کی سزا

Aug 18, 2023 | 22:13:PM
بنگلہ دیشی وزیراعظم کے بیٹے کو قتل کرنے کی سازش کا الزام، 2 صحافیوں کو قید کی سزا
کیپشن: بنگلہ دیشی وزیراعظم حیسنہ واجد اپنے بیٹے کے ہمراہ
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے بیٹے کو قتل کرنے کی سازش کے الزام میں 2 صحافیوں سمیت 5 افراد کو 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیشی عدالت نے 2 سینیئر صحافیوں کو 7 سال قید کی سزا سنا دی، صحافیوں کو وزیراعظم حسینہ واجد کے بیٹے کو قتل کرنے کی سازش کے الزام میں سزا سنائی گئی۔ 88 سال کے شفیق الرحمان اور 70 سال کے محمود الرحمان کو ان کی غیر موجودگی میں سزا سنائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا، عمران خان کے بعد ایک اور رکن اسمبلی نااہل

دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق دونوں سینیئر صحافیوں کے ساتھ 3 اور افراد کو بھی 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔