گلگت بلتستان کے وزیر منصوبہ بندی فتح اللہ خان اسمبلی رکنیت سے نااہل

Aug 18, 2023 | 21:47:PM
گلگت بلتستان کے وزیر منصوبہ بندی فتح اللہ خان اسمبلی رکنیت سے نااہل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) گلگت بلتستان کے وزیر منصوبہ بندی فتح اللہ خان اسمبلی رکنیت سے نااہل ہو گئے۔

وزیر منصوبہ بندی گلگت بلتستان فتح اللہ خان اسمبلی رکنیت سے نااہل ہوگئے، الیکشن ٹربیونل گلگت بلتستان نے پیپلز پارٹی کے جمیل احمد کے حق میں فیصلہ سنا دیا اور فتح اللہ خان قانونی جنگ ہار گئے۔ سابق ڈپٹی سپیکر جی بی اسمبلی جمیل احمد نے انتخابی دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے 2020کے انتخابات میں گلگت 2کے حلقے سے فتح خان کی جیت کو چیلنج کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات کب ہوں گے؟ خورشید شاہ نے جلسہ عام میں بتا دیا

فتح اللہ 2020 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جیتے تھے۔ انہوں نے حال ہی میں وزیر اعلی کے انتخاب کے حوالے سے پارٹی پالیسی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے فارورڈ بلاک میں شمولیت اختیار کی، جس کے نتیجے میں ان کی رکنیت ختم کر دی گئی۔

جمعہ کے روز جی بی الیکشن ٹربیونل کے ایک فیصلے میں جمیل احمد کی پٹیشن پر فیصلہ سنا دیا گیا جس کے بعد فتح اللہ خان جی بی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل ہوگئے ہیں۔