لاڑکانہ: پولیس نے 2 مغوی خواتین کو بازیاب کروا کے ملزمان کو گرفتار کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عبدالخالق مغیری) سندھ کے ضلع لاڑکانہ کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مغوی خواتین کو بازیاب کروا لیا۔
پولیس حکام کے مطابق بقا پور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 2 مغوی خواتین کو بازیاب کرایا اور ان کے اغواء میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: کچے میں آپریشن کا دسواں روز، متعدد ملزمان گرفتار، درجنوں ٹھکانے تباہ
پولیس نے بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے ملزمان کی شناخت ندیم، وسیم اور معشوق بروہی کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ بھیل برادری کی دو خواتین 21 سالہ نادرہ بھیل اور 26 سالہ رابعہ بھیل کو بقا پور سے ایک ماہ قبل اغواء کیا گیا تھا۔