تعلیمی سلسلہ بحال۔۔۔۔مگر کیسے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پنجاب کے 13اضلاع میں کل(پیر )سے ہفتے میں دو روز کیلئے نویں تا بارہویں کلاسز میں پڑھائی کا آغاز ہوگا ۔
تعلیمی اداروں میں نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کی کلاسز ہفتے میں دو سوموار اور جمعرات کو ہوں گی۔بچے پچاس فیصد حاضری کے ساتھ دو گروپس میں آئیں گے۔ جن اضلاع میں سوموار اور جمعرات کو سکول کھلیں گے ان میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ،ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، بہاولپور، رحیم یار خان اور ڈی جی خان شامل ہیں۔
خیبر پختونخوا حکومت نے بھی 19 اپریل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق کورونا سے بند صوبے کے 21 اضلاع میں نویں سے بارہویں تک زیر تعلیم بچوں کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ 3 دن ہر کلاس کے آدھے بچے آئیں گے اور پھر اگلے 3 دن باقی بچے آئیں گے ۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبے میں کورونا سے متاثرہ 21 اضلاع کے پرائمری سے مڈل تک تعلیمی ادارے 27 اپریل تک بند رہیں گے ۔علاوہ ازیں پنجاب میںمیڈیکل تعلیمی ادارے 19اپریل سے 2مئی تک بند رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔کارکن گھروں کو لوٹ جائیں۔۔۔سعد رضوی کا احتجاج ختم کرنے کا حکم