کھانے کی الرجی ہمیں کورونا وائرس سے بچا رہی ہے

Sep 17, 2022 | 13:06:PM
کھانے کی الرجی ہمیں کورونا وائرس سے بچا رہی ہے
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مختلف بیماریاں جیسے مختلف کھانوں سے الرجی، دمہ اور ایگزیما آپ کو کورونا وائرس سے بچا سکتی ہیں۔

ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایٹوپک ڈیزیز(atopic diseases)  جیسے عام زبان میں جِلدی امراض کہا جاتا ہے، سے متاثرہ افراد کو کورونا وائرس کا 25 فیصد کم خطرہ لاحق ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ اگر آپ کو ایٹوپک ڈیزیز کے ساتھ ساتھ دمہ بھی ہے تو کورونا وائرس کا 38 فیصد تک امکان کم ہوجاتا ہے لیکن اگر آپ کو کھانے کی الرجی ہے تو کورونا وائرس کا 50 فیصد تک امکان کم ہوجاتا ہے۔

یہ تحقیق امریکی ادارے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشن ڈیزیز کی جانب سے کی گئی ہے جس میں 14 سو مختلف خاندان کے 4 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے: کورونا وباء کا خاتمہ قریب ہے، سربراہ ڈبلیو ایچ او

محققین نے مذکورہ تحقیق کے دوران شرکاء کی عمر کا بھی بھی خیال رکھا، انہوں نے تمام خاندانوں میں سے کم از کم ایک فرد ایسا بھی شامل کیا جس کی عمر 21 سال یا اس سے کم ہو۔

تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کھانے کی الرجی والے افراد میں SARS-CoV-2 سے متاثر ہونے کا امکان کم ہوتا ہے، جو کوویڈ 19 کا سبب بنتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ مختلف کھانوں سے الرجی کے حامل افراد پہلے سے محتاط ہوتے ہیں، وہ باہر کھانا کھانے کی بجائے گھر میں تیار کردہ کھانے کو ترجیح دیتے ہیں جس سے ان کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے امکانات نصف حد تک کم ہوجاتے ہیں۔