کیا یوکرین کی فوج نے ہتھیار ڈال دیئے ؟  زیلنسکی کا بیان سامنے آ گیا

Mar 17, 2022 | 19:18:PM
یوکرین ,صدر ,ولادیمیر, زیلنسکی 
کیپشن: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)روسی فوج کے یوکرین کے اندر حملے جاری ہیں اور اس دوران روسی ہیکرز بھی اپنا کام دکھانے میں مصروف ہیں۔ روسی ہیکرز نے ٹی وی چینل یوکرین 24 کے لائیو نیوز فیڈ میں سن لگا دی اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ہتھیار ڈالنے  کا  ایک جعلی' بیان' پوسٹ کر دیا ۔   صدر نے فوری طور پر ایک ویڈیو ریکارڈ کی اور کہا کہ روسیوں نے اپنے ہتھیارڈال دئیے ہیں ۔ 

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق  یوکرین پراوڈا کے مطابق ٹی وی چینل نے کہا کہ یوکرین 24 پر نیوز ٹکر اور سوہودنی ( ٹوڈے )  ویب سائٹ کو دشمن کے ہیکرز نے نشانہ بنایا اور ایک مبینہ طور پر ہتھیار ڈالنے کے بارے میں زیلنسکی کے حوالے سے پیغامات نشر کر رہے ہیں۔ چینل نے کہا کہ دوستو ہم نے اس بارے میں بہت سی وارننگ دی ہیں، یہ جعلی ہے، کوئی بھی ہتھیار نہیں ڈالے ہیں،  کم از کم جب یوکرین کی فوج روسی فوج کو جیت رہی ہو۔ بیان اب نشر نہیں کیا جا رہا ہے، لیکن ایک ریکارڈنگ دیکھی جا سکتی ہے۔
 زیلینسکی نے کہا کہ اس تازہ بچگانہ اشتعال انگیزی میں کہ ہم اپنے ہتھیارڈال دیں،  میری تجویز ہے کہ صرف انہیں لوگوں کو اپنے ہتھیار نیچے رکھنے چاہئے اور گھر چلے جانا چاہئے  اور وہ ہیں روسی فوج۔ انہوں نے کہا کہ ہم گھر پر ہیں، ہم اپنی زمین، اپنے بچوں، اپنے خاندان کی حفاظت کر رہے ہیں۔ اس لئے جب تک ہم جیت نہیں جاتے، ہم کوئی ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔ بدھ کو بین الاقوامی عدالت انصاف نے روس یوکرین جنگ پر فیصلہ سناتے ہوئے فوری طور پر اپنی فوجی کارروائی روکنے کا حکم دیا۔ عدالت نے کہا کہ کسی بھی فریق کو اس تنازعہ میں روس کی طرف سے مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ عدالت جو بھی فیصلہ کرے گا سب پر لازم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کو بڑا جھٹکا۔ 3 ناراض وفاقی وزرا کا سر پرائز بھی تیار