حفاظتی ویکسین کورونا کی نئی قسم کیلئے کارآمد نہیں۔ ماہرین کا انکشاف

Mar 17, 2021 | 21:32:PM
حفاظتی ویکسین کورونا کی نئی قسم کیلئے کارآمد نہیں۔ ماہرین کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) پاکستانی تحقیق دانوں نے کہاہے کہ کورونا کی تیسری لہر کی قسم پہلے سے مختلف ہے، حفاظتی ویکسین کورونا کی نئی قسم کے لئے کارآمد نہیں، حفاظتی ویکسین پہلی قسم کے لئے کارآمد ہے۔
ڈاﺅ کالج آف بائیو ٹیکنالوجی کی جانب سے کورونا وائرس کی نئی برطانوی قسم پر جاری تحقیق میں نیا انکشاف ہوا ہے کہ وائرس کی دوسری قسم پر حفاظتی ویکسین مکمل طور پر کارآمد نہیں ہوسکے گی۔وائس پرنسپل ڈاﺅ کالج آف بائیوٹیکنالوجی ڈاکٹر مشتاق حسین نے بتایا کہ وائرس کی یہ قسم برطانیہ سے پاکستان میں داخل ہوئی ہے۔ نئی تحقیق کو جنرل آف وائرولوجی میں جانچ پڑتال کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر جاندار ارتقا کے عمل سے گزرتا ہے۔ کورونا کی ارتقا کا عمل تیز ہے۔ وائرس کی دوسری قسم اور تیسری لہر میں نمایاں تبدیلیاں موجود ہیں۔ ریسرچ میں وائرس کے مختلف حصوں میں موجود تبدیلیوں میں سے دو کا پتہ لگا لیا گیا۔ ریسرچ میں جنیاتی مادے کے دو خاص حصوں کو فوکس کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وائرس کا ایک حصہ انسانی مدافعتی نظام کے خلاف تیار مواد سے بچ سکتا ہے۔ وائرس کی نئی قسم پاکستان اور بالخصوص پنجاب میں زیادہ ہے۔