انتخابات میں مبینہ دھاندلی کا معاملہ ، پاکستان بار کونسل نے کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا

Feb 17, 2024 | 19:29:PM
انتخابات میں مبینہ دھاندلی کا معاملہ ، پاکستان بار کونسل نے کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انتخابات میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے مبینہ دھاندلی کے معاملے پر  پاکستان بار کونسل نے  دھاندلی کی تحقیقات کے لیے آزاد کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  مختلف جماعتوں کی جانب سے پاکستان میں ہونےو الے حالیہ عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزام پر ردعمل  دیتے  ہوئے پاکستان بار کونسل نے ان الزامات کی تحقیقات کیلئے آزاد کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے ، پاکستان بار کونسل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کے آج کے  الزامات کی بھی تحقیقات ہونی چاہئیں،تمام سیاسی جماعتوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز آزادانہ کمیشن قائم کریں،کمیشن انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرے، پاکستان بار کونسل کا مزید کہنا ہے کہ دھاندلی کی تحقیقات کے بعد ہی ملکی حالات بہتر ہوسکتے ہیں،الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے میں ناکام ہوا ہے اور سپریم کورٹ بار کا الیکشن کمیشن سے تحقیقات کا مطالبہ انصاف سے مزاق ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں ؛ پی کے 106 سے نومنتخب آزاد امیدوار ہشام انعام اللہ ن لیگ میں شامل